بھارت کا افغان طلباء کو ویزوں میں دوبارہ اسکالرشپ دینے سے انکار

 

بھارت (اُمت نیوز)بھارت نے افغان طلباء کے ویزوں میں توسیع اور اسکالرشپ دوبارہ شروع کرنے سے انکار کردیا ہے۔
بھارت میں رہنے والے تقریباً 11,000 افغان شہری“اسائلم سیکر“ کے طور پر رجسٹرڈ ہیں، سرکاری طور پر انہیں پناہ گزین تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔
اس کے باوجود بھارت افغانستان کا اتحادی اور دوست ہونے کا دعویدار ہے، جبکہ بھارت میں مقیم افغان شہری شدید سماجی و اقتصادی مشکلات کا شکار ہیں۔
آمدنی کا کوئی ذریعہ ہے اور نہ ہی تعلیم یا صحت کی سہولیات میسر ہیں، افغان شہریوں کیلئے بھارت میں بنیادی سہولیات تک رسائی ناممکن ہے۔
واضح رہے کہ 2022 میں بھی بھارت نے افغان طلباء کے ویزے منسوخ کیے گئے ہیں کیونکہ ہندوستان کی پالیسیاں افغانستان کے بنیادی نظریات سے متصادم ہیں۔