واپڈا والے علاقے میں آئے تو واپس نہیں جا سکیں گے، فضل الٰہی کی دھمکی

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)پیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری تو دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فضل الہی نے پیسکو اہلکاروں کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔
مبینہ آڈیو میسج میں فضل الہی کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے اُن کے علاقے کا رُخ کیا تو میں نہیں رہوں گا یا وہ نہیں رہے گا۔
فضل الٰہی نے آڈیو میں کہا کہ کہ پیسکو کو صاف کہا کہ ہمارے پرانے بقایاجات میں ہمارے میٹر واپس کرو، پیسکو چیف اور ایکسین سے رابطے میں ہوں، اگر کوئی آپریشن ہوا تو سب سے پہلے میں گرفتاری دوں گا۔
سابق رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ 9 مئی واقعے میں اپنی ضمانت کروا رہا تھا لیکن لیڈر شپ نے روک لیا، میں کامران بنگش، میں اور تیمور جھگڑا ٹارگٹ ہیں۔