نئی دہلی: ایشیا کپ میں صرف 16 گیندوں پر سری لنکا کے 5 بلے بازوں کو پویلین بھیجنے والے بھارتی باؤلر محمد سراج کے لیے دہلی ٹریفک پولیس نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آج ان کا کوئی اسپیڈ چالان نہیں کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو محض 50 رنز کے مجموعی رنز پر آؤٹ کرکے ریکارڈ قائم کردیا اور یہ آسان ہدف بغیرکسی نقصان کے پورا کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائنل میچ میں اس حیران کن پرفارمنس کی وجہ نئے باؤلر محمد سراج کی شاندار باؤلنگ تھی جنھوں نے صرف 16 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرکے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین وکٹوں کا اعزاز حاصل کرلیا۔محمد سراج نے اس میچ میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
No speed challans for #Siraj today.#AsiaCupFinals#AsiaCup2023#INDvsSL
— Delhi Police (@DelhiPolice) September 17, 2023
یہ ٹویٹ محمد سراج کی تیز رفتار باؤلنگ کے تناظر میں کی گئی جس نے سری لنکا کی بیٹنگ لائن کے پرخچے اُڑا دیئے تھے اور وہ کسی طور رکنے کا نام نہیں لے رہے تھے۔