فائل فوٹو
فائل فوٹو

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی

کراچی: اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں بھاری کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 293 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 94 پیسے کی کمی کے ساتھ 290 روپے 82 پیسے کی سطح پر آئی، جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری رہا اور دوپہر تک ڈالر ایک روپے 21 پیسے کی کمی سے 290 روپے 55 پیسے کی سطح پر آ گیا۔