روسی خام تیل کرایہ اور پریمیم نکال کر بھی عام مارکیٹ سے دس ڈالر فی بیرل سستا ہے، فائل فوٹو
روسی خام تیل کرایہ اور پریمیم نکال کر بھی عام مارکیٹ سے دس ڈالر فی بیرل سستا ہے، فائل فوٹو

روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا

کراچی:روس سے ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل کا دوسرا کارگو پاکستان پہنچ گیا۔

ذرائع کے مطابق روس سے دوسرا خام تیل کا کارگو پاکستانی ریفائنری سنر جیکو نے درآمد کیا،خام تیل کو ایس پی ایم کے ذریعے گہرے سمندر میں آف لوڈ کیا گیا، سنرجیکو نجی شعبے میں روس سے خام تیل درآمد کرنے والی پہلی کمپنی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے اس سے قبل روس سے ایک لاکھ ٹن خام تیل کا آرڈر دیا تھا، روس سے خام تیل کا پہلا کارگو اپریل میں پاکستان پہنچا تھا، پاکستان ریفائنری لمیٹیڈ نے روسی خام تیل کا پہلا کارگو حاصل کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوسرے شمپٹمنس کے لیے مذاکرات جاری ہیں، پاکستان رواں برس روس سے روزانہ ایک لاکھ بیرل تیل درآمد کرنا چاہتا ہے۔