واشنگٹن : سویڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے 2023 کے لیے فزکس کا نوبل انعام 3 سائنسدانوں کو مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔امریکا، جرمنی اور سویڈن کے سائنسدانوں کو ایٹم کے الیکٹرونز پر تحقیق کے لیے فزکس کا نوبیل انعام دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق امریکا کی اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے پیری گوستینی، جرمنی کے میکس پلانک انسٹیٹیوٹ آف کوانٹم آپٹکس کے فرینک کروز اور سویڈن کی Lund یونیورسٹی کی این ایل ہولیئر کو اس اعزاز سے نوازا گیا۔رائل اکیڈمی آف سائنسز کی جانب سے بتایا گیا کہ تینوں سائنسدانوں نے ایسے ٹولز تیار کیے جن کو الیکٹرونز کی حرکت یا توانائی میں تبدیلی کے پراسیس کو جاننے کے لیے استعمال کیا گیا۔
طب کا نوبل انعام ایم آر این اے ویکسینز کی تیاری میں مدد فراہم کرنے والے 2 سائنسدانوں کے نام بیان کے مطابق ان تینوں کے تحقیقی کام سے انسانوں کے لیے ایٹمز اور مالیکیولز کے اندر الیکٹرونز کے بارے میں جاننا ممکن ہوگیا۔نوبل انعام کے ساتھ دی جانے والی انعامی رقم تینوں سائنسدانوں میں تقسیم کی جائے گی۔
اس سے قبل 2 اکتوبر کو نوبل کمیٹی نے کووڈ 19 کی وبا سے لڑنے کے لیے ایم آر این اے ویکسین تیار کرنے میں مدد فراہم کرنے والے 2 سائنسدانوں کو طب کا نوبیل انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔خیال رہے کہ 4 اکتوبر کو کیمسٹری اور 5 اکتوبر کو ادب کے نوبل انعام کا اعلان کیا جائے گا۔امن کے نوبیل انعام کا اعلان 6 اکتوبر جبکہ معیشت کا نوبیل انعام 9 اکتوبر کو دیا جائے گا۔