حیدرآباد: ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلیے 345 رنز کا ہدف دیدیا۔سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 244رنز بنائے،حسن علی نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
سری لنکا کی پاکستان کے خلاف پہلی وکٹ محض 5 رنز پر گری۔ کشل پریرا بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر آوٹ ہو گئے، ان کا کیچ محمد رضوان نے پکڑا۔
دوسری وکٹ کی شراکت میں پاتھم نسانکا اور کوشل پریرا نے 102 رنز کی شراکت قائم کی اور پاتھم نسانکا 51 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔
کوشل مینڈس کے بیٹ نے ایک بار پھر رنز اگلے، مینڈس نے 77 گیندوں پر سنچری بنائی۔ انھوں نے 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 122 کی جارحانہ اننگز کھیلی۔
مینڈس کے بعد سدیرا سمارا وکرما نے بھی سنچری جڑی دی۔ انھوں نے بھی جارحانہ کھیلتے ہوئے 82 گیندوں پر 100 رنز مکمل کیے وہ108 بنا کرآئوٹ ہوئے۔
دیگر کھلاڑیوں میں دھننجایا ڈی سلوا 25 اور چارتھ اسالنکا ایک رن،تھرکشنا صفر، ویلا لاگے10رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز،عبداللہ شفیق، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ،سعود شکیل اورافتخار احمدشامل ہیں۔