لکھنؤ (اُمت نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دسویں میچ میں آسٹریلیا نے ساؤتھ افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بھارت کے شہر لکھنؤ میں رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز اور جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ٹیمبا باووما کر رہے ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹیمبا باووما نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، کوئٹزی کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا ہے۔
دونوں ٹیموں کا اس ورلڈ کپ میں یہ دوسرا میچ ہے، آسٹریلیا کو اپنے پہلے میچ میں میزبان بھارت کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ جنوبی افریقا نے اپنا پہلا میچ سری لنکا سے جیتا تھا۔