فائل فوٹو
فائل فوٹو

فلسطینیوں کیلیے آزاد ریاست ان کا حق ہے، روسی صدر

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پوٹن نے فلسطینیوں کیلیے آزاد ریاست ان کا حق قرار دیدیا، جنگ میں قصور کس کا یہ بھی بتا دیا کہ موجودہ حماس اسرائیل جنگ بھڑکنے کی بڑی وجہ اسرائیلیوں کی خطے میں زبردستی آباد کاری ہے۔

روسی صدر پوٹن کا کہنا ہے کہ فلسطینی تاریخی طور پر اپنی سرزمین پر ہی رہتے ہیں جسے چھوڑنے کا اسرائیلی مطالبہ امن کیلیے نقصان دہ ہو گا۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر حملے خوفناک ہیں، فلسطینی ریاست کے قیام تک خطے میں تنازعات کا حل ممکن نہیں۔

انہوں نے اس سے پہلے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ بنیادی مسئلے کے حل کرنے کے بغیر معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کر رہا ہے۔