10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، فائل فوٹو
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی، فائل فوٹو

فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا،2 لاکھ سے نیچے آگیا

کراچی:سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، آج گولڈ کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 200 پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 6 ہزار 684 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار70 روپے ہوگئی ہے۔