10گرام سونے کی قیمت دو لاکھ ایک ہزار 48 روپے ہو گئی، فائل فوٹو
10گرام سونے کی قیمت دو لاکھ ایک ہزار 48 روپے ہو گئی، فائل فوٹو

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر بڑھ کر 1959 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔

صرافہ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق بدھ کو ملکی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 6400 روپے بڑھ کر دو لاکھ 6 ہزار 500 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5487 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 77 ہزار 40 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کے اضافے سے 2550 روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے کے اضافے سے 2186.21 کی سطح پر آگئی۔