یکم نومبر سے پٹرول 20 ، ڈیزل 16 روپے لٹر سستا ہونے کا امکان

اسلام آباد:  یکم نومبر سے پٹرول 20 روپے جب کہ ڈیزل 16 روپے لٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں ریکارڈ 368 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وفاقی حکومت نے پہلی سہہ ماہی میں لیوی کی مد میں 222 ارب روپے وصول کیے جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی تا ستمبر پیٹرولیم لیوی کی مد میں47 ارب 48 کروڑ روپے وصول کیے گئے۔