ایندھن کی فراہمی ،پی آئی اے کی مزید 45 پروازیں بحال

لاہور: پی آئی اے کا متاثرہ آپریشن ایندھن کی فراہمی بہتر ہونے سے بحالی کی طرف گامزن ،30 اکتوبر بروز سوموار پی آئی اے نے 45 پروازوں کو شیڈول کیا ہوا ہے ۔پی آئی اے کا اندرون ملک آپریشن بھی بحال ہونا شروع ہوگیا ہے ۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے آج کراچی، لاہور، اسلام آباد، گلگت اور سکردو کی پروازیں چلائے گا ،بین الاقوامی پروازوں میں آج جدہ، مدینہ، بحرین، دبئی، کوالالمپور وغیرہ کی پروازیں آپریٹ ہوں گی،اگلے چند دن میں ایندھن کی صورتحال میں مزید بہتری کے باعث آپریشن معمول پر آنا متوقع ہے۔