ڈالر کی قیمت بڑھنے سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں،
ڈالر کی قیمت بڑھنے سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں،

چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن نےڈالر کی اصل قیمت بتا دی

کراچی:ڈالر کی اصل قیمت کیا ہے، چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن نے بتا دیا

فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھے ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس آئے گا، البتہ ملک میں ڈالر کی حقیقی قیمت 250 روپے ہے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز کاروبار دن کے درمیان ملکی تبادلہ منڈیوں میں ایک روپے 71 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر کی خرید و فروخت 287 روپے میں جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے گھبرانے کی کوئی بات نہیں، امریکی کرنسی کا بھاؤ بڑھنے کی وجہ حقیقی طلب ہے کیونکہ ایل سیز کھل رہی ہیں جس سے ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔