ملکی تاریخ میں پہلی بار سٹاک مارکیٹ نے 55 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

کراچی (اُمت نیوز) سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، ملکی تاریخ میں پہلی بار 55 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر لی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے، کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 797 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافے کے بعد 100 انڈیکس 55 ہزار 59 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔