جکارتہ: انڈونیشیا کے علمائے کرام نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اجتماعی فتویٰ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے ایسی کمپنیاں جو اسرائیل کی حمایت کرتی ہیں انکی مصنوعات اور خدمات لینے کا بائیکاٹ کر کے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے۔عرب ٹی و ی کے مطابق انڈونیشیا کے علمائے کرام کے اس مشترکہ پلیٹ فارم کا نام ایم یو آئی کی طرف سے فتوے میں مسلم ممالک میں مسلمانوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی حمایت کریں اور اسرائیلی جارحیت جس کا فلسطینی شکار کیخلاف جدوجہد کی جائے۔فتوے میں اسرائیل کی حمایت اور اسکے حامیوں کی مدد کرنے کو اسلامی قانون کی خاف ورزی اور حرام قرار دیا گیا ہے۔ایم یو آئی کی کونسل کے سربراہ نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے ہر مسلمان سے مطالبہ کیا کہ جس حد تک ممکن ہو اسرائیل سے تعلق رکھنے والے اداروں کے توسط سے ٹرانزیکشن اور انکی مصنوعات و خدمات سے اجتناب کریں۔ اسی طرح نو آبادیت اور صہیونیت کے حامیوں سے بھی گریز اختیار کریں۔