فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا

کراچی: بین الاقوامی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے بڑھ کر 211800روپے ہوگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 686روپے بڑھ کر 181584روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2580روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2211.93روپے پر مستحکم رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کے اضافے سے 1960ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔