فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1000 روپے کا اضافہ

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

منگل کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1 ہزار روپے اور 858 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئتہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر2 لاکھ 12 ہزار 800 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 82 ہزار442 روپے ہوگئی۔