ویرات کے ریکارڈ توڑنے پر ٹنڈولکر کا ٹویٹ

بھارت(اُمت نیوز)لٹل ماسٹر آف کرکٹ ٹندولکر کا ون ڈے میں سب زیادہ سینچریز کرنے کا ریکارڈ آج بھارت کے ہی مایہ ناز کرکٹر ویرات کوہلی نے توڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے مایہ ناز بلے باز اور کرکٹ تاریخ میں سب سے زیادہ سینچریز سکور کرنے والے بلے باز ٹنڈولکر کا ون ڈے میں سب سے زیادہ سینچریز سکور کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ، ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے سیمی فائنل میں اپنے کیریئر کی 50 ویں سینچری سکور کی اور اس طرح انہوں نے اپنے ہی ملک کے بلے باز ٹنڈولکر کا ون ڈے میں 49 سینچریز سکور کرنے کا ریکارڈ توڑا ہے ، جس کے بعد ٹنڈولکر نے سماجی رابطوں کی سائیٹ انسٹا گرام پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے
لٹل ماسٹر نے ماضی کا ایک خوبصورت واقع اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کیا ، جس مٰیں انہوں نے ویرات کوہلی سے ہونے والی پہلی ملاقات کا احوال بیان کیا اور بتایا کہ ویرات کیساتھ پہلی ملاقات ڈریسنگ روم میں ہوئی اور ان کے کسی ٹیم ممبر نے ویرات کوہلی کیساتھ مذاق کیا تھا کہ جو بھی نیا کھلاڑی آتا ہے وہ میرے پاؤں چھوتا ہے اور ویرات نے ایسا ہی کیا جس پر میری اس وقت ہنسی نہیں رک رہی تھی لیکن میں نے جلد ہی ویرات کے اندر ایک زبردست کھلاڑی کو پہچان لیا تھا ۔
ٹنڈولکر نے اپنے ریکارڈ توڑنے پر ویرات کوہلی کیلئے لکھا کہ میرے لیے اس سے زیادہ خوشی کیسے ہو سکتی ہے کہ میرا ریکارڈ میرے ہی ملک کے کھلاڑی توڑا ہے وہ بھی دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اور وہ بھی میرے ہی ہوم گراونڈ میں ۔
لٹل ماسٹر کا بیان آنا تھا کہ ہر طرف ان کا پیغام وائرل ہو گیا ، ہر طرف ویرات اور ٹنڈولکر کا نام لیا جانے لگا، اس بیان پر آئی سی سی نے بھی ان کا یہ پیغام ٹویٹ کر دیا اور لکھا کہ ’’جب ایک ہیرو اپنے آئیڈیل کو پیچھے چھوڑ جائے ‘‘۔
ویرات کوہلی کے ریکارڈ کی بات کی جائے تو دائیں ہاتھ کے بھارتی بلے باز نے 291 ایک روزہ میچز کھیلتے ہوئے 278 ویں اننگ میں کیریئر کی 50 ویں سنچری بنائی ہے ، اس طرح وہ اب ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریز کرنے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں،کوہلی نے اس سے قبل 49 ویں سنچری بناکر سچن ٹنڈولکر کی 49 سنچریز کا ریکارڈ برابر کیا تھا۔