کراچی: محکمہ کالج ایجوکیشن میں مبینہ طور پرکرپٹ مافیاکاراج ،بیٹےکےعلاج کیلئےامریکاجانےوالےگریڈ18کے پروفیسر سےجوائننگ کیلئےبھاری رقم کامطالبہ،تفصیلات کےمطابق نگراں حکومت کےباوجودمحکمہ کالج ایجوکیشن میں مبینہ طور پرکرپٹ مافیاکاراج برقرارہے،بیٹےکےکینسرکاعلاج کرنےکیلئےامریکاجانےوالےعائشہ باوانی گورنمنٹ کالج کےمیتھ(حساب) پڑھانےوالےگریڈ18کےپروفیسربرکت علی سےکالج میں جوائننگ کیلئے بھاری رقم کامطالبہ کیاجانےلگا،پروفیسربرکت علی کےمطابق مجھےکالج میں جوائننگ دی جارہی،معطل کیاجارہانہ ریٹائرکیاجارہاہےجبکہ عائشہ باوانی کالج میں طویل عرصہ سےمیتھ(حساب)کاکوئی استادہی نہیں ہے،مجھےگذشتہ 16برس سےخوارکرایاجارہاہے،مجھ سے بھاری رقم یاڈالرکامطالبہ کیارہا ہے،کیاپاکستان میں کوئی قانون موجودہے،میراقصورکیاہے؟نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ مقبول باقر،نگراں وزیرِتعلیم رعناحسین ،سیکریٹری کالجزصدف انیس سےمطالبہ ہےکہ معاملےکافوری کانوٹس لیکرمجھےانصاف فراہم کریں۔