قتل کی واردات میں گھرکا کوئی فرد ملوث ہو سکتا ہے، پولیس، فائل فوٹو
قتل کی واردات میں گھرکا کوئی فرد ملوث ہو سکتا ہے، پولیس، فائل فوٹو

موبائل فون نہ دینے پر چمن کا نوجوان کراچی میں قتل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)موبائل فون نہ دینے پرچمن کا نوجوان ڈکیتوں کے ہاتھوں کراچی میں قتل ہوگیا،چمن کے رہائشی نوجوان کو صرف موبائل فون نہ دینے پر ڈکیتوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے غنی چورنگی کے قریب حکمت اللہ سے موبائل فون مانگا، نہ دینے پر ڈکیتوں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔18 سالہ حکمت اللہ کراچی روزگار کے سلسلے میں آیا ہوا تھا۔مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حکمت اللہ کا آبائی تعلق بلوچستان کے ضلع چمن سے تھا اور وہ کراچی کے علاقے صدر میں الیکٹرانکس کا کام کرتا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہمقتول کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کے بعد تدفین کے لیے چمن روانہ کر دیا گیا ہے۔