ملائیشیا کی نجی ایئرلائن کا پاکستان میں آج سے آغاز

کراچی:  ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی باتک ائیرلائن کراچی کیلئے آج سے فلائٹ آپریشن کا آغازکرے گی۔ذرائع کے مطابق ملائشیا کی نجی ائیرلائن باتک کی پہلی پرواز ہفتے کی شام کو کوالالمپورسے شام ساڑھے 7بجے کراچی پہنچے گی،ملائیشیا کی نجی کمپنی (باتک ائیر)کے طیارے کو واٹر سلوٹ پیش کیا جائےگا۔

ملائیشیا کے قونصل جنرل اورسول ایوی ایشن کے افسران مسافروں کا استقبال کریں گے،نجی فضائی کمپنی کراچی کیلئے ہفتہ وار 3پروازیں آپریٹ کرے گی۔ائیربس 320 طیارے استعمال ہوں گے،فضائی آپریشن شروع ہونے سے مسافروں کوسفری سہولت،سیاحت کو فروغ اورملک کو زرمبادلہ حاصل ہوگا۔شاہین ائیرپورٹ سروسز باتک ائیر کے جہازوں کو گراونڈ ہینڈلنگ کی سہولیات مہیا کرے گی۔