احمد آباد: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان اتوار (19 نومبر) کو کھیلی جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ میں فلسطین کا حمایتی ایک نوجوان میدان میں نکل آیا، جسے سیکیورٹی نے پکڑ کر باہر نکالا۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں فیلڈ میں گھسنے والے اس نواجن کا تعلق آسٹریلیا سے ہے، جس نے ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جس پر فلسطین کے حق میں نعرے درج تھے۔یہ واقعہ 14ویں اوور کے دوران سامنے آیا، جب یہ نوجان کامیابی سے حفاظتی حصار سے بچ کر میدان میں داخل ہوا۔ اس کی ٹی شرٹ پر سامنے کی طرف ”فلسطین پر بمباری بند کرو“ اور پیچھے ”آزاد فلسطین“ کا پیغام درج تھا۔
Kohli makes a new friend. #CWC2023Final #CWC23 #INDvsAUSfinal #INDvAUS pic.twitter.com/S5S92RXP9x
— Robert Cianflone (@Sportsnapper71) November 19, 2023
اس شخص نے ہم جنس پرستوں کا ”LGBTQ“ والا جھنڈا بھی اٹھایا ہوا تھا اور اس کے ماسک پر فلسطین کا جھنڈا بنا ہوا تھا۔ اس نے سفید ٹی شرٹ کے ساتھ سرخ شارٹس پہن رکھے تھے، جس میں فلسطین کے حق میں نعرے درج تھے۔ نوجوان نے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود پچ پر کامیابی سے پہنچ کر ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا۔
#WATCH | Gujarat: The man who breached the security & entered the field during the India vs Australia Final match, says, "My name is John…I am from Australia. I entered (the field) to meet Virat Kohli. I support Palestine…" pic.twitter.com/5vrhkuJRnw
— ANI (@ANI) November 19, 2023
نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم احمد آباد کے گراؤنڈ اسٹاف نے فوری طور پر نوجوان کو میدان سے باہر نکالا اور بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔گرفتاری کے بعد اس شخص نے بتایا کہ اس کا نام جان ہے اور وہ آسٹریلیا سے ہے۔ اسے اسٹیڈیم سے احمد آباد کے چاند کھیڑا پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔