فائل فوٹو
فائل فوٹو

اورنگی ٹاؤں ڈکیتی میں انڈر ٹریننگ ڈی ایس پی کے ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن 5 نمبر میں گھر میں ڈکیتی کی اب تک کی سب سے بڑی واردات میں انڈر ٹریننگ ڈی ایس پی کے ملوث ہونے کے انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اورنگی ٹاؤن 5 نمبر میں گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی تھی، جس میں 15 ڈکیت  پولیس یونیفارم اور سادہ لباس میں گھر میں داخل ہوئے اور دو کروڑ روپے، ستر سے اسّی تولہ سونا و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

تاہم اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس بڑی واردات میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے انڈر ٹریننگ ڈی ایس پی عمیر طارق بجارانی کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ عمیر طارق بجارانی کی اسپیشل پارٹی ماضی میں بھی غیر قانونی چھاپوں میں ملوث رہے ہیں، پولیس افسران نے لوٹی گئی رقم کا 50 فیصد، طلائی زیورات، موبائل فونز اور لیپ ٹاپ واپس کرکے مطالبہ بھی کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس افسران نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ شخص ایف آئی آر درج نہ کرائے تو دیگر سامان بھی لوٹا دیا جائے گا۔