کراچی: اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر میں ڈکیتی کی انکوائری رپورٹ تیار ۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈکیتی میں پولیس افسران و اہلکار ملوث ہیں،ڈکیتی میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ڈی ایس پی کو قصوروار قرار دیا گیا،انکوائری رپورٹ کو ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی نے تیار کیا۔
رپورٹ میں ایس ایس پی ساؤتھ ، ڈی ایس پی عمیر بجاری کے بیان شامل کیے گئےجبکہ غیر قانونی چھاپے میں ملوث پولیس اہلکاروں کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں تاجر کے گھر میں پرائیویٹ لوگ داخل ہوئے ، پرائیویٹ لوگوں نے گھر کی تلاشی لی ، غیر قانونی کچھ نہیں ملا ۔
انکوائری رپورٹ مزید بتایا گیا کہ ایس ایس پی ساؤتھ نے ایس ایس پی ویسٹ کو رقم اور دیگر سامان واپس کرنے کا کہا،ڈکیتی میں ملوث پولیس پارٹی و دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کردی گئی۔