آخری قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا، فائل فوٹو
آخری قسط ملتے ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا، فائل فوٹو

دوسری قسط:آئی ایم ایف بورڈاجلاس7دسمبرکومتوقع

اسلام آباد : آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کی وصولی کےلئے سٹاف سطح معاہدے کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس 7 دسمبر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔آئی ایم ایف مشن نئی منتخب حکومت کی معاشی ٹیم سے دوسرے جائزہ کے مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سٹینڈ بائی معاہدے کے تحت پاکستان کی مالی کارکردگی کا جائزہ لے گا، اسٹاف سطح مذاکرات کی کامیابی کے بعد ایگزیکٹو بورڈ اگلی قسط کی منظوری دے گا، ایگزیکٹیو بورڈ منظوری کے بعد پاکستان کو 3 ارب ڈالر میں سے 1.9 ارب ڈالر موصول ہونگے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سٹینڈ بائی معاہدے کے باقی ماندہ 1.1 ارب ڈالر دوسرے جائزے کے بعد ملیں گے جبکہ سٹینڈ بائی معاہدے کا دوسرا جائزہ فروری کے بجائے مارچ میں ہونے کا امکان ہے تاہم دوسرے جائزے میں تاخیر ملک میں عام انتخابات 8 فروری کو ہونے کی وجہ سے ہوسکتی ہے، آئی ایم ایف مشن نئی منتخب حکومت کی معاشی ٹیم سے دوسرے جائزہ کے مذاکرات کرے گا۔