امدادی سامان غزہ منتقل، زخمیوں اور طبی عملے کے انخلاکی کوششیں جاری

غزہ : (اُمت نیوز) سرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے پہلے روز اقوام متحدہ کی جانب سے 137 ٹرکوں پر لدا ہوا امدادی سامان تباہ شدہ غزہ میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ ہسپتالوں سے زخمیوں اور طبی عملے کے انخلاکیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں ۔
عرب میڈیا کے مطابق عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد اقوام متحدہ کے مطابق ان ٹرکوں پر خوارک، پانی اور ادویات غزہ لائی گئیں جبکہ 129000 لٹر تیل کی فراہمی بھی غزہ بھجوایا گیا ہے ۔
شمالی غزہ کے ہسپتال سے 21 مریضوں نکالا گیا ہے، غزہ جہاں بجلی کا نظام معطل ہو چکا ہے کہ کل آبادی 24 لاکھ ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی ایک ترجمان نے غزہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی بہتری اور انہیں تحفظ دینے کے لیے کوئی اپیل کرنے کے بجائے ہسپتالوں سے زخمیوں اور مریضوں کے انخلا کے علاوہ طبی عملے کے بھی انخلا پر زور دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ترجمان نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت شمالی غزہ کے ہسپتالوں سے جلد سے جلد اور مزید میں انخلا کے لیے کام کر رہا ہے۔
ترجمان نے ان ہسپتالوں بشمول الشفاء ہسپتال میں مریضوں، زخمیوں اور ہسپتالوں کے عملے کے لیے خطرات کا ذکر کیا۔
ڈبلیو ایچ او ترجمان کرسچئین لنڈ مئیر نے کہا کہ ہم الشفاء ہسپتال میں موجود 100 کے قریب زخمیوں اور ان کی دیکھ بھال کے لیے ابھی تک موجود طبی عملے کے تحفظ کے لیے بہت زیادہ تشویش میں مبتلا ہیں۔