ڈیزل سستا، پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نگراں حکومت نے آئندہ 15 دن کیلئے پیٹرول کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 4 روپے 52 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔

پاکستان میں پیٹرول کی موجودہ قیمت 281.34 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت 296 روپے 71 پیسے سے کم ہوکر 289 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

عوام کو توقع تھی کہ قیمتوں میں بڑی کمی کی جائے گی، لیکن حکومت نے عوام کو کوئی بھی بڑا ریلیف دینے سے گریز کیا تھا۔