العزیزیہ ریفرنس، نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلیے مقرر
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ 7دسمبر کو سماعت کرے گا۔
December 1, 2023 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلیے مقرر کردی ۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بنچ 7دسمبر کو سماعت کرے گا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 2رکنی بنچ میں شامل ہیں۔ دوسری جانب نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلیے نیب اپیل بھی سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی۔