معروف اداکارہ نوشین مسعود انتقال کرگئیں

کراچی : شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نوشین مسعود دار فانی سے کوچ کرگئیں۔ اداکار عدنان  صدیقی نے اداکارہ کے انتقال کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کی، اداکارہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔

نوشین مسعود کے سابق شوہر طارق قریشی  نے تصدیق کی ہے کہ اداکارہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا اور زیر علاج تھیں۔مرحومہ کے سوگواران میں ان کے موجودہ شوہر عمران اور دو بیٹے شامل ہیں۔

نوشین مسعود نے جنون، شہزاد رائے، جنید جمشید، عامر ذکی، جواد احمد سمیت کئی معروف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوز بھی ڈائریکٹ کیں۔مرحومہ انسٹاگرام پروفائل کے مطابق وہ انٹیریئر ڈیزائنر، فرنیچر ڈیزائنر اور فیبریکیٹر کے طور پر بھی کام کررہی تھیں۔ ان کے مشہور ڈرامہ سیریلز میں جا، کالونی 1952، گھر تو آخر اپنا ہے ودیگر شامل ہیں جبکہ نوشین مسعود نے مختلف پروگرامز کی میزبانی بھی کی۔