ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔
گذشتہ روز ہونیوالی ملاقات میں روس کے صدر نے ایران کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو سراہا، دونوں صدور نے اسرائیل اور حماس جنگ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ فروری 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد سےروس نے ایران کے ساتھ اپنے اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو گہرا کرنے کی کوشش کی ہے،جبکہ دونوں ممالک پر مغرب کی طرف سے پابندیاں عائد ہیں۔