فائل فوٹو
فائل فوٹو

سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

کراچی: سونے کی قیمت میں 5 ہزار روپے سے زائد کاہوشربا اضافہ دیکھا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔دوسری جانب 10 گرام سونا 4 ہزار 887 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپے کے ریٹ پر فروخت ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کم ہو گئی تھی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 12 ہزار 600 روپے کے ریٹ پر فروخت ہوا تھا۔