ڈی ریگولیشن سے تیل کی قیمتوں پر بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری قائم ہوجائے گی، فائل فوٹو
ڈی ریگولیشن سے تیل کی قیمتوں پر بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری قائم ہوجائے گی، فائل فوٹو

عوام کو بڑا ریلیف ،پٹرول14، ڈیزل 13.5 روپے لٹر سستا

 

اسلام آباد: عوام کو بڑا ریلیف ،نگران حکومت نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک کمی کر دی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں13 روپے کی کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 14 روپے کی کمی کے بعد 267.34روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13 روپے کی کمی کے بعد 276.21روپے فی لٹر ہوگئی ۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 14پیسے فی لٹر کمی کی گئی ،جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 191.02 روپے فی لٹر ہوگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11روپے 29پیسے کمی کی گئی ، جس کے بعد مٹی کے لائٹ ڈیزل کی قیمت 164.64 روپے فی لٹر ہوگئی ۔ نوٹیفکیشن کے اجرا کے ساتھ ہی نئی قیمتوں کااطلاق ہوگیا۔