اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، فائل فوٹو
اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، فائل فوٹو

اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد: اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

سوئی نادرن گیس کمپنی کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں ایک ڈالر31 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے۔سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت ایک ڈالر 41 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھائی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 14 ڈالر 81 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہےجبکہ سوئی سدرن کے لیےآر ایل این جی کی قیمت 15 ڈالر 45 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی ہوگی۔

اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان دسمبر کے لیے کیا ہے۔ نومبر میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 13 ڈالر 49  تھی جبکہ  سوئی سدرن  کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 14 ڈالر 3 سینٹ تھی۔