اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 61 ہزار کی پھر حد بحال

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی کاروبار میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

بینچ مارک کے ایس اے 100 انڈیکس 800 پوائنٹس سے زائد اضافے کے بعد 61 ہزار کی حد ھی دوبارہ بحال کرلی۔

100 انڈیکس 805 پوائنٹس اضافے سے 61 ہزار 669 پر پہنچ گیا جو گزشتہ روز 60 ہزار 863 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ادھر کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 39 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 281 روپے 81 پیسے میں جاری ہے۔