سال نو کے آغاز پر اسٹاک ایکس چینج میں مثبت شروعات

اسلام آباد(اُمت نیوز)سال نو کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت شروعات ہوئی ہے، اور کاروبار میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

نئے سال کے پہلے کاروباری دن آغاز میں ہی 100انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 64 ہزار کی حد عبور کرگیا۔

خیال رہے کہ سال 2023 کے آخری روز اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری انڈیکس 62 ہزار 512 پوائنٹس کی سطح پر رہا۔

گزشتہ سال 3 نومبر کو 100 انڈیکس ساڑھے چھ سال کے بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا تھا۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سال 2023 میں 2472 ارب روپے کا کاروبار ہوا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2562 ارب سے روپے بڑھ کر 9062 ارب روپے ہو گئی۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں سال میں 79 ارب 48 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔