100 ارب کے اسلامک بانڈز کو ایک سال کیلیے فروخت کیا جائے گا، فائل فوٹو
100 ارب کے اسلامک بانڈز کو ایک سال کیلیے فروخت کیا جائے گا، فائل فوٹو

حکومت کا 400 ارب کے اسلامک بانڈز بیچنے کا فیصلہ

کراچی: حکومت پاکستان نے  400 ارب کے اسلامک بانڈز سٹاک ایکس چینج کے ذریعے فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اسلامک بانڈز فروخت کرنے کیلیے 3 نیلامیاں کی جائیں گی جو 24 جنوری، 21 فروری اور 20 مارچ کو بالترتیب ہوں گی۔

بتایا گیا ہے کہ 100 ارب کے اسلامک بانڈز کو ایک سال کیلیے فروخت کیا جائے گا، 150 ارب کے اسلامک بانڈز فکس اور فلوٹنگ ریٹ پر3 اور5 سالہ کی مقررہ مدت میں فروخت کیلیے پیش کیے جائیں گے۔