ثانیہ مرزا کی ذو معنی پوسٹ،طلاق کی پھرافواہیں

دہلی: بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبروں نے ایک بار پھر جنم لے لیا۔ کچھ ماہ قبل دونوں ستاروں کے درمیان علیحدگی کی خبروں کا پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر خوب چرچہ رہا، ثانیہ اور شعیب کے مداح بھی یہ خبریں سن کر پریشان دکھائی دیے۔
تاہم ان سب کے باوجود بھی ثانیہ اور شعیب کی جانب سے ان افواہوں کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی جس کے باعث مداحوں کو تاحال علم نہیں کہ آیا دونوں اب بھی ساتھ ہیں یا نہیں۔اب گزشتہ روز سابق ٹینس اسٹار نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس کے بعد بھارتی میڈیا پر ایک مرتبہ پھر شعیب ثانیہ کی طلاق کی خبریں چلائی جارہی ہیں۔

اس پوسٹ میں لکھا تھا کہ زندگی کبھی آسان نہیں ہوتی، ہر چیز ہی مشکل ہوتی ہے لیکن انسان کو انتخاب کرنا ہوتا ہے کہ وہ کیا مشکل کام اپنے لیے منتخب کرتا ہے۔اس کے علاوہ ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام سے شعیب ملک کے ساتھ حالیہ تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔