بھارت:مسلم نوجوان سے محبت پرہندو لڑکی کو بھائی نے تالاب میں پھینک دیا

نئی دہلی :  بھارت میں مسلمان لڑکے سے محبت کی پاداش میں 19 سالہ لڑکی کو اس کے بھائی نے تالاب میں دھکا دیکر ہلاک کردیا، جسے بچانے کے لیے تالاب میں کودنے والی ماں بھی ڈوب گئی۔ ریاست کرناٹک کے ایک تالاب سے 43 سالہ ماں اور 19 سالہ بیٹی کی لاشیں ملی ہیں۔ 19 سالہ لڑکی دھنشری اپنے گاؤ ں میں ایک مسلمان لڑکے سے محبت کرتی تھی۔ دھنشری کے بھائی نتن نے کئی بار برہمی کا اظہار کیا اور بہن کو روکنے کی کوشش کی لیکن دھنشری مسلم لڑکے سے شادی پر مصر رہی۔ گزشتہ روز دونوں میں دوبارہ جھگڑا ہوا۔ بھائی نے بہن کو تالاب میں دھکا دیدیا۔