انتخابات سے قبل پٹرول اورڈیزل کی قیمت میں اضافے کا امکان

اسلا م آباد: 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد اس بار نگران حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا قوی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے 31جنوری سے 15فروری تک کےلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 7روپے فی لٹر تک اضافہ کیا جا سکتا ہے تاہم اس سے متعلق حتمی فیصلہ اوگراکی تجویز کے بعد کیا جائے گا۔