استنبول میں چرچ پر مسلح افرادکاحملہ ،ایک شخص ہلاک

استنبول : ضلع سریر میں ایک چرچ پردو نقاب پوش بندوق برداروں کے حملے سےایک شخص ہلاک ہو گیا ترکی کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نےٹوئٹر پرایک بیان پوسٹ کیا،جس میں یرلیکایا نے بتایا کہ اتوار کے روز سانتا ماریا چرچ میں عبادت کے دوران حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11:40 بجےکے قریب کیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق ترکی کے وزیر داخلہ نے اس گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتےکہاکہ ”بڑے پیمانے پر تفتیش“ شروع کر دی گئی ہے اورحکام دونوں حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

ترکی کے وزیر انصاف ٹنک نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی چیف پبلک پراسیکیوٹر اوردو دیگر سرکاری وکیلوں کو واقعے کی تحقیقات سونپ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حملہ کرنے والے مشتبہ افراد کی شناخت اور گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کثیرجہتی اورمحتاط اندازمیں کی جا رہی ہے۔