شمالی کوریا کا مشرقی ساحل پر نئے کروز میزائل کا تجربہ

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل میں نئے کروز میزائل کا تجربہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل میں کئی کروز میزائل فائر کئے ہیں۔ جنوبی کوریا کی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا نے پلہ واسال-3-31 نامی ایک نئے سٹریٹجک کروز میزائل کا تجربہ کیا ،سنپو کی بندرگاہ کے قریب لانچنگ کی گئی۔نئے تجربے کی اطلاع دیتے ہوئے جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے کہا کہ ہماری فوج شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کے اضافی علامات کی نگرانی کے لئے امریکا کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان حالیہ مہینوں میں اپنی پالیسی کی سمت اور بیان بازی میں تیزی سے جارحانہ انداز اختیار کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی معاہدے ختم بھی ہوئے ہیں جن کا مقصد امن قائم کرنا تھا۔