غزہ (اُمت نیوز)غزہ میں اسرائیل کی خونریز کارروائیاں جاری، گزشتہ 24 گھنٹے میں اسرائیلی فوجیوں کے حملوں میں مزید 165 فلسطینی شہید اور 290 زخمی ہو گئے
فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 422 ہو گئی، شہید فلسطینیوں میں 11 ہزار سے زائد بچے اور 7 ہزار 500 خواتین شامل ہیں، مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیاں جاری رہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق رات گئے الخلیل اور نابلس سے اسرائیلی فوج نے 9 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا،اسرائیل کا ممکنہ معاہدے میں قیدیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں 2 ماہ کے لیے جنگ روکنے کا امکان ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی مذاکرات کار ایک ممکنہ معاہدے پر پیش رفت کر رہے ہیں جس کے تحت حماس 100 سے زائد اسرائیلی مغویوں کو رہا کرے گی۔