بجلی صارفین پر 81.50ارب کا مزیدبوجھ ڈالنے کی تیاریاں

اسلام آبا د: بجلی صارفین پر81ارب50 کروڑ روپےکا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کرلی گئیں،اکتوبرتادسمبر2023کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرامیں جمع کر ادی گئی ۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر کی۔ذرائع کے مطابق حکومتی گائیڈ لائنزکے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا،کیپسٹی چارجز کی مد میں75ارب14کروڑ روپے وصولی کی درخواست کی گئی۔درخواست میں کہاگیا ہے نقصانات کی مد میں10ارب 82کروڑروپے وصول کرنے ہیں ،نیپراکی جانب سےدرخواست پر14فروری کوسماعت کی جائے گی۔