اسکولوں کو بم دھماکوں کی دھمکی ای میل کے ذریعے بھیجی گئی تھی، فائل فوٹو
اسکولوں کو بم دھماکوں کی دھمکی ای میل کے ذریعے بھیجی گئی تھی، فائل فوٹو

بھارت، کئی اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

چنئی: بھارت کے شہر چنئی (مدراس) میں متعدد اسکولوں کو بم دھماکوں کی دھمکی ملی ہے۔ اسکول انتظامیہ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے اسکول خالی کرواکے تلاشی لی۔

اسکولوں کو بم دھماکوں کی دھمکی ای میل کے ذریعے بھیجی گئی تھی۔ جن اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز بھیجی گئیں ان میں ڈی اے وی گوپالا پورم اور سینٹ میریز اسکول، پیری شامل ہیں۔

بھارت کے متعدد شہروں میں حال ہی میں دھمکی آمیز ای میلز نے خاصی کھلبلی مچائی ہے۔ چند روز پیشتر ممبئی اور دہلی کے اسکولوں اور دیگر اداروں کو بھی ای میلز اور فون کالز کے ذریعے بم دھماکوں کی دھمکی دی گئی تھی۔

تینوں شہروں میں پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ دھماکوں کی دھمکی ملنے پر بدحواس نہ ہوں۔ اس کے نتیجے میں حادثات رونما ہوسکتے ہیں۔ عوام کو یہ مشورہ بھی دیا گیا ہے کہ کسی بھی فون کال، ای میل یا کسی اور ذریعے سے دی جانے والی دھمکی پر لاتعلق نہ رہیں بلکہ پولیس کو فوری مطلع کریں۔