وفاقی حکومت کا پٹرول کی قیمت میں2 روپے 73پیسے اضافے کا اعلان

اسلام آباد(امت نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل287 روپے33 پیسے میں دستیاب ہوگا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔