لاہور: پاکستان سپرلیگ کے سیزن 9 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دیدی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنا سکی، بابر 68 رنز بناکر نمایاں رہے۔
207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز جارحانہ رہا، اوپنر بابر اعظم اور صائم ایوب کے درمیان 91 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔
پھر صائم ایوب 26 گیندوں پر 42 رنز بناکر بد قسمتی سے رن آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد محمد حارث 7، ٹام کوہلر18، پوویل 17اور موزلے نے 11 رنز بنائے۔
زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 42 گیندون پر 68 رنز کی اننگز کھیلی مگر وہ بھی وکٹ گنوا بیٹھے۔
ہدف کے تعاقب میں پشاور کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 190 رنز بناسکی اور یوں کوئٹہ نے میچ 16 رنز سے اپنے نام کرلیا۔
قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کھیل کا جارحانہ آغاز کیا اور اوپنرز نے ٹیم کو 157 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا تاہم 157 رنز کے مجموعی سکور پر گلیڈی ایٹرز کو پہلا نقصان سعود شکیل کی صورت میں اٹھانا پڑا۔
گلیڈی ایٹرز کے اوپنر بلے باز سعود شکیل نے 47 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، بعد میں آنیوالے بلے باز کپتان ریلے روسو زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے،7 گیندوں پر14 رنز بنا کر چلتے بنےجبکہ جیسن رائے 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔شیرفین رتھرڈورڈ 20، محمد وسیم جونئیر 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 جبکہ لیوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت لیا ہے اور بولنگ کافیصلہ کیا ہے۔پشاور زلمی کی ٹیم کپتان بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی رائیلی روسوو کرینگے۔
پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کاکہناتھا کہ کوئٹہ کی ٹیم کو 160رنز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے،دوسری بیٹنگ میں موسم سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔