انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالرکی قیمت میں 10پیسے اضافہ ہوگیا۔

اس اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 279.45 روپے پر آگئی۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت برقراررہتے ہوئے اوپن مارکیٹ میں24پیسے تک بڑھی تھی۔

فار یکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت خرید 279.20روپے اور قیمت فروخت 279.50 روپے پر برقرار رہی۔

تاہم لاوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید24پیسے کے اضافے سے 279.33 روپے سے بڑھ کر279.57روپے اور قیمت فروخت 23پیسے کے اضافے سے 281.93روپے سے بڑھ کر 282.16روپے ہو گئی تھی۔