روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

اسلام آباد(اُمت نیوز)ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باوجود روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 6 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 279 روپے 50 پیسے پر آگئی۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، اس اضافے کے بعد ڈالر 279 روپے 56 پیسے پر بندا ہوا تھا۔