غزہ: حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں الجزائر کی جانب سے پیش کی گئی غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ناکام بنانے پر امریکا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ناکام بنانے کا ذمے دار امریکی صدر جوبائیڈن کو ٹھہرایا ہے۔
حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قرارداد کو ویٹو کرکے امریکا نے فلسطینیوں کا قتلِ عام کرنے کے لیے اسرائیل کو گرین سگنل دیا ہے۔
بیان میں صیہونی ریاست کا بہادری سے مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی انتظامیہ اسرائیل سے دوستی نبھا رہے ہیں۔